Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں

پشاور (نیوز ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے ہوشیار ہوجائیں اور لائسنس بنوانے کسی بھی مشکوک پیشکش سے محتاط رہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ڈرائیونگ ایک دستاویز ہے، جو آپ کو غیر ممالک میں قانونی طور پر نجی موٹر گاڑی چلانے کی اجازت دیتی ہے۔

بوگس بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اور کمپوٹر آپریٹر پر مقدمہ درج کرلیا۔

اینٹی کرپشن کے پی نے بتایا کہ ہانگ کانگ و آسٹریلیا سے لائسنس تصدیق کیلئے بھیجے گئے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی بوگس لائسنس اجرا سے متعلق انکوائری کی گئی، ایف آئی آرمیں نامزد کمپوٹر آپریٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اینٹی کرپشن نے مزید کہا کہ سٹنٹ ڈائریکٹرکی گرفتاری کیلئے چیف سیکرٹری سے اجازت لی جاری ہے۔
مزید پڑھیں : بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل کی ٹرمپ سے ملاقات کو پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیشرفت قرار دے دیا

یہ بھی پڑھیں