اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کو پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت قرار دے دیا، بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی جب ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کا کردارادا کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوپہر کے کھانے پر ملاقات کریں گے، یہ ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے، حالیہ 5 روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے بدقسمتی سے مستقل امن کوششوں اور امریکی سفارت کاری کو مسترد کیا۔
Today, Pakistan’s Chief of Army Staff, Field Marshal Asim Munir, will meet with @realDonaldTrump over lunch, a positive step in Pakistan US relations. Especially given the president’s role in mediating a ceasefire.
Following Pakistan’s decisive victory in the recent five-day…
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 18, 2025
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ توتصادم کاخواہاں ہے اور نہ ہی مذاکرات کا طلب گار، ہم تسلیم کرتے ہیں امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تنازعات کا کوئی عسکری حل نہیں، بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی اور کشمیر میں جبر ناقابل قبول ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کو سیاسی رنگ دینا بھی ناقابل برداشت طرز عمل ہے، آگے کا راستہ دیانت دارانہ سفارت کاری سے ممکن ہے، انکار اور تاخیر سے نہیں۔
مزیدپڑھیں:ایران سے 800 چینی شہریوں کومحفوظ مقام پر منتقل کردیا، چین