Search
Close this search box.
هفته ,11 جولائی ,2026ء

کمپنی ہونڈا نےخلائی دوڑ میں بھی قدم رکھدیا ،پہلے تجرباتی راکٹ کی کامیاب آزمائش

گاڑیوں کے لیے معروف جاپانی کمپنی ہونڈا نے حیران کن طور پر خلائی دوڑ میں بھی قدم رکھ دیا ہے، اور 17 جون کو شمالی جاپان کے جزیرے ہوکائیدو میں اپنے پہلے قابلِ استعمال راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

راکٹ 1000 فٹ کی بلندی تک گیا اور پھر کامیابی سے زمین پر واپس لینڈ کرگیا۔ ہونڈا نے اس منصوبے پر 2021 میں تحقیق کا آغاز کیا تھا مگر اس کے بعد خاموشی اختیار کر لی، یہاں تک کہ اب اچانک تجربہ سامنے آیا۔ یہ راکٹ 6.3 میٹر لمبا اور 1312 کلوگرام وزنی تھا، جس کی تیاری میں ہونڈا کی خودکار ڈرائیونگ سے متعلقہ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

کمپنی کے مطابق اس تجربے کی کامیابی ایک بڑی پیشرفت ہے، اور اگرچہ ابھی اسے تجارتی استعمال کے لیے لانچ کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، مگر مستقبل میں اس ٹیکنالوجی سے سیٹلائیٹس کی لانچنگ کی جا سکتی ہے۔

ہونڈا نے 2029 تک اپنی پہلی خلائی پرواز کا منصوبہ بھی پیش کیا ہے، اور یوں اسپیس ایکس کے بعد وہ دوسری کمپنی بننے کی جانب بڑھ رہی ہے جو قابلِ استعمال راکٹ تیار کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں