وفاقی وزیر ریلوے محمدحنیف عباسی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے افسروں کیلئے لگژری سیلون کے استعمال پر مکمل پابندی لگادی .
لگژری سیلونز کا استعمال صرف عوام تک محدود کر دیا،پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں اہم اصلاحاتی فیصلےکیے گئے .
ریلوے میٹریل کی خریداری کیلئے نئی فرمز تلاش کرنے کی ہدایت کی ، اسٹیشنز کے تمام ترقیاتی منصوبے 31 دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم دیا، ٹریفک افسروں کو اسٹیشنز کی صورتحال کا خود معائنہ کرنے کی ہدایت کردی .

