Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مری مال روڈ پر خاتون کی پولیس سے بدتمیزی

مری(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر مری مال روڈ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر نشے میں دھت ایک خاتون کو پولیس سے بدتمیزی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ خاتون شراب پی کر مال روڈ پر آئی ہیں اور ٹریفک پولیس اہلکار انہیں مال روڈ پر گاڑی لے جانے سے منع کر رہا ہے جس پر وہ بدتمیزی کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مری مال روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار خاتون کو گاڑی آگے لے جا کر لگانے کا کہہ رہا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ صحافی خرم اقبال نے کہا کہ مری مال روڈ پر خاتون کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے اچھے حُسن سلوک کا مظاہرہ کیا۔


خواجہ یاسین عثمانی نے لکھا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ نشے میں دھت خاتون کو جانے کیوں دیا گیا۔


ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ پولیس ایک بااثر خاتون کے سامنے بے بس ہے یہی کوئی غریب ہوتا تو یہ پولیس والے اسے سڑکوں پر گھسیٹتے۔


امداد علی سومرو کہتے ہیں کہ اگر خاتون بقول پولیس اہلکار شراب کے نشے میں دھت ہیں تو کم از کم ان کو گاڑی ڈرائیو کرنے سے تو زبردستی روکا جا سکتا تھا۔ پولیس نے خاتون کو گاڑی ڈرائیو کرنے کی اجازت دے کر خود قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔


سارہ مغل نے لکھا کہ یہ پولیس کی نااہلی ہے، نشے میں دھت خاتون کو جانے کیوں دیا، ان کا زور صرف کمزوروں پر چلتا ہے۔


مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں