Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

غیر قانونی بھرتیوں کا الزام:ایف آئی اےنےچیئرمین پی اے آر سی اور ڈائریکٹراسٹیبلشمنٹ کو گرفتار کر لیا

اسلام آباد(اوصاف نیوز)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی اے آر سی کو غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غلام محمد علی اور ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق احمد کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی اے آر سی کو غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ پر بھی اس معاملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق چیئرمین پی اے آر سی نے 164 منظور شدہ اسامیوں پر 332 افراد کو غیر قانونی طریقے سے بھرتی کیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مقدمہ درج کر کے پی اے آر سی کے دونوں اعلیٰ افسران کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں۔

مقدمے میں دیگر 17 افسر و اہلکار بھی نامزد ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پی اے آر سی کے چیئرمین اور ڈائریکٹر کو آج عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین پی اے آر سی کو غیرقانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اس معاملہ ملوث ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق ملک کو گرفتار کیا ہے،ایف آئی اے کے مطابق چیرمین پی اے آر سی نے 164 منظور شدہ آسامیوں پر 332 افراد غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کیا۔

ایف آئی اے مقدمہ درج کر کے پی اے آر سی کے دونوں اعلیٰ افسران کوگرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دیں،ایف آئی ے کے مطابق مقدمہ میں ملوث دیگر افسر و اہلکاروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں،پاکستان ایگریکچرل ریسرچ کونسل کے چیئرین اور ڈائریکٹر کو آج عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ حاصل کیا جائے گا ۔

پی اے آر سی کے چئیرمین ڈاکٹر غلام محمد علی سمیت 19 افسروں کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے جن پر غیر قانونی بھرتیوں کیلئے مبینہ رشوت لینے کے الزامات بھی ہیں،ایف آئی اے نے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے خلاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حکم پر تحقیقات مکمل کرتے ہو ئے مقدمہ درج کیا۔
نتائج کی تیاری تک لاہور بورڈ افسران اور ملازمین کی تمام چھٹیاں منسوخ

یہ بھی پڑھیں