Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

پی آئی اےکی نجکاری،چارپارٹیوں نےپری کوالیفائی کرلیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پی آئی اےکی نجکاری کے لیے چارپارٹیوں نےپری کوالیفائی کرلیا۔اس حوالے سے ایک بریفنگ میں بتایاگیاکہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے لئے پانچ پارٹیوں نے ایس او کیو جمع کرائے جن میں سے سکروٹنی کے بعدچار پارٹیوں نے پری کوالیفائی کر لیا ہے جنہیںکل سے ورچوئل روم تک رسائی دے دی جائے گی۔

بریفنگ میں بتایاگیاکہ پی آئی اے کے کمرشل لیگل اور فنانشل پر بریفنگ دی جائے گی،پارٹیز کو پی آئی اے کی فنانشل اسٹیٹمنٹس بھی دکھانے کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کی پراپرٹیز بارے بھی بریفنگ دی جائے گی جس کے بعدپی آئی اے کی بڈنگ کا اعلان کیا جائے گا ۔

بریفنگ میں مزیدبتایاگیاکہ پی آئی اے کی نجکاری کو اس سال کی آخری سہ ماہی میں مکمل کرنے کی کوشش ہوگی ،ان چاروں پارٹیوں کو مکمل تسلی کے بعد بڈنگ میں لے جایاجائے گا۔

مزید پڑھیں:اداکارہ ندایاسر کو بیرون ملک جاکر اپنی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

یہ بھی پڑھیں