Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

اداکارہ ندایاسر کو بیرون ملک جاکر اپنی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

کراچی(شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر اس دنوں اپنی فیملی کے ساتھ بیرون ملک چھٹیاں گزار رہی ہیں، سوشل میڈیا پر اداکارہ کو متحرک دیکھا جاسکتا ہے، بیرون ملک موج، مستیاں کرتے ہوئے وہ اپنے فینز کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہی ہیں، سوشل میڈیا پر ندا یاسر کی شیئر کی گئی ایک ویڈیو نے صارفین کا پارہ ہائی کردیا۔

ندا یاسر نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک منی ویلاگ اپلوڈ کیا جس میں انہوں نے مغربی یورپ میں واقع ایک آزاد ریاست موناکو کے ایک دن کے ٹرپ کے حوالے سے تفصیلات شیئر کیں۔

منی ویلاگ میں ندا یاسر نے اپنی تصاویر بھی دکھائیں اس میں اداکارہ کے میک اپ اور خاص طور پر لپ سٹک کو صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ کیونکہ لپ سٹک ان کے ہونٹوں کے باہر تک لگی ہوئی نظر آ رہی تھی اور سورج کی روشنی میں ان کے ہونٹ اور لپ لائن واضح طور الگ الگ دکھائی دیے۔


ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ آپ نے کیا کمال کی لپ سٹک لگائی ہوئی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ہونٹوں سے اتنا اوپر لپ سٹک کون لگاتا ہے؟

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’ لگتا ہے ہوٹل میں کوئی شیشہ نہیں تھا‘ جبکہ ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ’یہ ہونٹوں کو بڑا دکھانے کی ناکام کوشش ہے، صبا طاہر نامی خاتون نے تو حد ہی کردی اور اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’لپ اسٹک لگانی تو سیکھ لیں پہلے‘۔
مزیدپڑھیں:گاڑی ، موٹر سائیکلز کے گولڈن نمبرز کی قیمتوں میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں