اسلام آباد(اوصاف نیوز)امریکی صدر کا متوقع دورہ پاکستان،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورہ پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ جنوبی ایشیا کے تناظر میں ہو گا۔ ذرائع کے مطابق مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت بھی جائیں گے۔
بھارت ستمبر میں کواڈ ممالک کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا،ڈونلڈ ٹرمپ بھارت جاتے یا واپسی پر پاکستان کا مختصر قیام کریں گے،امریکی صدر کے مجوزہ دورے کے پیش نظر پاکستانی سفارتی حلقے متحرک ہوگئے
وزارت خارجہ نے امریکی سفارت خانے سے ممکنہ شیڈول پر رابطے تیز کر دیئے،دورے کی حتمی تاریخ اور شیڈول پر دونوں ممالک میں مشاورت جاری، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور سابق صدر پاکستان آنا اہم سفارتی پیش رفت ہو گی ..
عراق: شاپنگ مال میں آتشزدگی سے 50 افراد جاں بحق



