Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

موسلادھار بارشیں، اسلام آباد ائیرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ،30 تاخیر کا شکار

اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان میں طوفانی بارشوں کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوگئیں.

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے پیشِ نظر متعدد فلائٹس متبادل شہروں میں اتارلی گئیں۔

دبئی سے اسلام آباد کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ایف زیڈ 353 کو سیالکوٹ، جبکہ سعودی عرب سے اسلام آباد کی پرواز کو فیصل آباد میں لینڈنگ کروایا گیا، ابوظہبی اور ترکیہ جانے والی پروازیں بھی کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

ایئرلائن حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ صورتحال کے پیش نظر ایئرپورٹ بروقت پہنچیں اور روانگی سے قبل فلائٹ انکوائری نمبر یا متعلقہ ایئرلائن کی ہیلپ لائن سے رابطہ ضرور کریں۔
پاک افغان سرحدی علاقوں میں 5.0 شدت کا زلزلہ،مرکز کوہ ہندوکش ، ماہرین

یہ بھی پڑھیں