Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

پاک افغان سرحدی علاقوں میں 5.0 شدت کا زلزلہ،مرکز کوہ ہندوکش ، ماہرین

تورخم (اوصاف نیوز)پاک افغانستان سرحدی علاقوں میں 5.0 شدت کا زلزلے محسوس کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی .

جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان ہے۔

صبح تقریباً 11 بج کر 22 منٹ پر آنے والے زلزلے کی گہرائی 100 ریکارڈ ہوئی۔ابتدائی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع محسوس نہیں ہوئی۔

امریکی ریاست، الاسکا کے جزیرے میں 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

یہ بھی پڑھیں