Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بنگلہ دیشی عوام کا پاکستانی کرکٹرز سے محبت کا اظہار، ویڈیو وائرل

ڈھاکہ ( نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے ڈھاکہ میں موجود ہے جہاں کھلاڑی جب ٹریننگ سیشن کیلئے ہوٹل سے سٹیڈیم کی جانب گئے تو عوام نے سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر ٹیم کا شاندار استقبال کیا اور ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے عوام کے پاکستانی ٹیم کو خوش آمد ید کہنے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ سڑک کے کنارے موجود شہری ہاتھ ہلاتے ہوئے مسکرا کر پاکستانی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں ۔

پاکستان ٹیم نے بنگلہ دیش میں ٹریننگ سیشن شروع کر دیاہے ، قومی ٹیم نے ڈھاکہ میں تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا .

قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے جم میں اسٹرینگتھ پر بھی زور دیا۔ ابرار احمد،صائم ایوب،فخر زمان،محمد حارث،فہیم اشرف ،سلمان مرزا اور احمد دانیال نے اسٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچز کے ہمراہ خوب ٹریننگ کی۔
مزید پڑھیں:ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری

یہ بھی پڑھیں