Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

برطانیہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد اور کمپنی پر پابندی عائد کر دی

لندن ( نیوز ڈیسک) برطانوی حکومت نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 24 افراد اور ایک کمپنی پر پابندی لگا دی۔

لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق 24 افراد میں سے7 کا تعلق عراق، 8 کا بلقان، بعض کا بیلجیم اور سربیا سے ہے۔

آن لائن چھوٹی کشتیوں کا اشتہار دینے والی چینی کمپنی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق حکومت کا یہ اقدام چھوٹی کشتیوں میں برطانیہ آنے والوں کی مدد کرنے والوں کے خلاف کیا گیا۔
مزید پڑھیں:اب صرف ‘ٹَیپ’ کریں اور کیش حاصل کریں، پاکستان میں نئی اے ٹی ایم سہولت متعارف

یہ بھی پڑھیں