Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پارلیمان پر عوام کا اعتماد کم ہوتا جارہا ہے،ندیم افضل چن کی ’’سوال سے آگے‘‘میں گفتگو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اے بی این نیوز کے پروگرام ’’سوال سے آگے‘‘ میں ندیم افضل چن سے سوال کیا گیا کہ اسمبلی میں آج کل جو تھپڑ چل پڑے ہیں یہ صورتحال کس طرف جارہی ہے اور آپ اس ماحول پر کیا تبصرہ کرنا چاہیں گے جس پر اے بی این نیوز کے پروگرام ’’سوال سے آگے‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ پارلیمنٹ میں یہ جو تھپڑوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے یہ سچ ہے اور اس میں تربیت کی کمی نظر آرہی ہے اور جو پرانے لوگ ہیں اور پولیٹیکل پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں وہ تو ایسا کام کبھی بھی نہیں کریں گے۔

یہ گالم گلوچ ایک دوسرے پر وار کرنا ایسا نہیں ہوتا عوام ان کو اپنا نمائندہ بنا کر اسمبلی بھیجتی ہے لیکن یہ کام ٹھیک نہیں ہے کیونکہ عوام کا پہلے ہی کئی دہائیوں سے اس پارلیمان پر اعتماد کم ہوتا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس طرح کا کام جو اب شروع ہوچکا ہے گالم گلوچ، ایک دوسرے کو مکے مارنا ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

اے بی این نیوز کے پروگرام( سوال سے آگے )میں گفتگوکرتے ہوئے سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کردار غیر معمولی طور پر مرکزی حیثیت اختیار کر گیا ہے، اور ایسا لگ رہا ہے کہ فیصلے جلد بازی میں کیے جا رہے ہیں۔

جن کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے گورنر آئینی عہدوں پر بیٹھ کر پارٹی سیاست کر رہے ہیں، جو جمہوری اقدار کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایک آئینی حق ہے، مگر اس میں خریدو فروخت کی سیاست جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔

مزید پڑھیں۔اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ، ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی

یہ بھی پڑھیں