Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ایئر کراچی کا کیبن کریوکی بھرتیوں کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک) ایئر کراچی نے مرد کیبن کریوکے لیے بھرتیوں کا ایک نیا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ مہم نئے اور تجربہ کار امیدواروں دونوں کے لیے کھلی ہے۔ اس میں پرکشش تنخواہیں، الاؤنسز، اور اہل خانہ کے لیے سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دستیاب آسامیوں میں ٹرینی کیبن کریو، کیبن کریو، لیڈ کیبن کریو اور ڈیزگنیٹڈ چیک کیبن کریو شامل ہیں۔

امیدواروں کو کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں تعینات کیا جائے گا جبکہ تربیت ایئر لائن کے ہیڈ آفس کراچی میں ہوگی۔

اہلیت کے لیے کم از کم انٹرمیڈیٹ، اے لیول یا مساوی تعلیمی قابلیت، کم از کم قد 5 فٹ 9 انچ، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کے مطابق میڈیکل فٹنس اور وزن بی ایم آئی (BMI) کے مطابق متناسب ہونا چاہیے۔

مزید برآں ٹرینی کیبن کروکی عمر 20 سے 24 سال (غیر شادی شدہ ہونا لازمی)، کیبن کرو کی عمر زیادہ سے زیادہ 26 سال، لیڈ کیبن کریوکی عمر زیادہ سے زیادہ 28 سال اور ڈیزگنیٹڈ چیک کیبن کریو کی عمر زیادہ سے زیادہ 32 سال ہونے چاہیے۔

واضح رہے کہ ایئر کراچی کو ایسے امیدوار درکار ہیں جن کی زبان دانی عمدہ ہو، خوش اخلاق، خوش مزاج، خوش لباس اور بہترین تعلقات بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ ہوا بازی کے شعبے سے لگاؤ، خوش اخلاقی اور دوسروں کا خیال رکھنے کا جذبہ ہونا بھی ضروری ہے۔

صرف شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں سے رابطہ کیا جائے گا۔ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 اگست 2025 ہے۔ درخواستیں اس ای میل پر بھیجی جا سکتی ہیں [email protected] یا آفیشل نوکری کے اعلان میں دیے گئے QR کوڈ کے ذریعے بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:آئندہ سال حج کتنے روپے تک ہوگا، حج پالیسی منظور

یہ بھی پڑھیں