اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی نے اے بی این کےپروگرام’’ڈیبیٹ@8‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہماری جماعت کو پہلے تقسیم کیا گیا، پھر نشان چھینا گیا۔
پارٹی کو ختم سمجھنے والے آج ہماری مقبولیت سے خائف ہیں۔
بغیر انتخابی نشان کے جیت کر ثابت کیا کہ ہم عوام کے دلوں میں ہیں۔
ڈی سیٹ کرنے کی سازش صرف آواز دبانے کے لیے ہے۔
قانون سازی کو ذاتی ایجنڈے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
بار کونسل کے الیکشن بھی وقت سے پہلے؟ کیا حکومت کو جلدی ہے؟
اپوزیشن لیڈرشپ کو نشانہ بنا کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
ہم نے مشکل وقت میں بھی عوام کی امیدوں کو زندہ رکھا۔
یہ پارٹی ایک نظریہ ہے، اور نظریے کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔
عدلیہ کو سیاسی ایجنڈے کے تحت استعمال کیا جا رہا ہے۔
27ویں آئینی ترمیم کے دوران عدالتی نظام پر دباؤ بڑھا۔
پوچھناچاہتاہوں کیا انصاف کا عمل سیاسی دباؤ کے بغیر ممکن ہے؟
مزید پڑھیں:جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان


