Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ، پنجاب حکومت نے62 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلا سود قرضہ فراہم کردیا

لاہور(اوصاف نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے 62 ہزار سے زائد خاندانوں کو بلا سود قرضہ فرہم کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ماہ میں‌14 ارب سے زائد رقم تقسیم کی گئی .

پنجاب حکومت ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ماہ میں 14 ارب روپے سے زائد رقم 19 ہزار 677 خاندانوں میں تقسیم کی گئی، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کے مطابق مجموعی طور پر 8 ہزار 400 گھر مکمل اور 51 ہزار سے زائد زیر تعمیر ہیں۔

بلال یاسین نے کہا کہ جولائی میں 3 ہزار 215 گھر مکمل ہوئے ، ہزاروں افراد اپنے گھر منتقل ہوچکے ہیں۔

ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے وزیر ہاؤسنگ کو اہداف کی پیشرفت پر بریفنگ دی جس پر بلال یاسین نے کہا کہ مکمل ہونیوالے گھروں کے مکینوں کی جلد وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کروائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مودی پھر گیدڑ بھبھکیوں پر اتر آئے، پاکستان پر برہموس برسانے کی دھمکی

یہ بھی پڑھیں