مری (اوصاف نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف وفاق اور پنجاب حکومتوں کے بعض وزراء، مشیروں اور معاونین کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر نواز شریف وفاق اور پنجاب دونوں حکومتوں کے بعض وزرا، معاونین اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور ان کی کارکردگی جانچنے کی ہدایتبھی کردی ۔
گزشتہ دنوں مری میں نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے میٹنگز ہوئیں جس میں یہ معاملہ زیر بحث آیا تھا۔
اس موقع پر نواز شریف نے کچھ وزرا ءکے نام لے کر ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیئے تھے بالخصوص پنجاب حکومت کے چند وزرا ءکی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
نواز شریف نے کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا اور مشیروں کو فارغ کر کے فعال لوگوں کو آگے لانے کیلئے دوٹوک موقف اپنایا۔
نواز شریف کی ہدایت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز اپنے اپنے وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اگر ان کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو محکموں کی تبدیلی اور کابینہ سے بے دخلی بھی ہو سکتی ہے۔
کابینہ میں نئے چہرے بھی شامل کئے جائیں گے۔ دوسری جانب ریڈار میں آنے والے وزرا اور مشیروں نے کارروائی سے بچنے کے لیے سفارشیں ڈھونڈنا شروع کر دی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغان مہاجرین کے انخلاء کا نیا حکم جاری،افغان گاڑیوں کا داخلہ بند،کریک ڈائون شروع


