Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

اسکردو: کچورا میں کشتی الٹنے کا اندوہناک واقعہ، میاں بیوی سمیت 5 افراد دریا میں ڈوب گئے

اسکردو (نیوز ڈیسک) شمالی علاقہ جات کے پُر فضا مقام کچورا ثوق ویلی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں سیروسیاحت کی غرض سے دریا کی سیر کو نکلی ایک کشتی دریا کے تیز بہاؤ میں بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس افسوسناک حادثے میں میاں بیوی سمیت پانچ افراد دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے۔عینی شاہدین اور ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کشتی میں سوار افراد دریائے سندھ کی سیر کے لیے روانہ ہوئے۔ دورانِ سفر، کشتی اچانک توازن کھو بیٹھی اور پانی میں الٹ گئی۔ کشتی میں پانچ افراد سوار تھے جن میں ایک جوڑا (میاں بیوی) بھی شامل تھا۔ریسکیو ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو زندہ بچا لیا، تاہم افسوسناک طور پر دو افراد، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، تاحال لاپتہ ہیں۔ تلاش کے لیے غوطہ خور ٹیمیں متحرک ہیں اور علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حادثہ ممکنہ طور پر رافٹنگ آپریٹر کی غفلت کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی کو دریا کے ایک خطرناک اور گہرے مقام تک لے جایا گیا جہاں پانی کا بہاؤ نہایت تیز تھا۔ اسی خطرناک مقام پر کشتی کا توازن بگڑ گیا اور یہ دردناک واقعہ پیش آیا۔ماہرین کا کہنا ہے…سیاحتی ماہرین اور مقامی افراد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قسم کے حادثات کی روک تھام کے لیے سیاحتی کشتیوں کے آپریشن میں سخت قواعد و ضوابط نافذ کیے جائیں، اور غیر تربیت یافتہ آپریٹرز کو فوری طور پر بین کیا جائے۔ کچورا اور دیگر مقامات پر سیاحوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کا از سر نو جائزہ لینا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں