Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

شناختی کارڈ بنانے میں تاخیر،نادرا کے خلاف ہزاروں شکایات،39ملازمین برطرف

اسلام آباد(اوصاف نیوز) شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر سمیت نادرا کے خلاف بدعنوانی اور غیر ضروری اعتراضات کی ہزاروں درخواستیں موصول جس پر کارروائی کرتے ہوئے 39 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریری طور پر تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں جن میں بتایا گیا کہ ملک بھر سے قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر، بدعنوانی اور غیر ضروری اعتراضات کے 19901 کیسز سامنے آئے۔

ملک بھر سے گزشتہ سال قومی شناختی کارڈ کے اجراء میں تاخیر پر مشتمل 13500، بدعنوانی کی بابت 461، غیر ضروری اعتراضات اور دستاویزات کے تقاضوں کی بابت 5940 شکایات موصول ہوئیں۔

غیر ضروری اعتراضات میں لاہور اور پشاور کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، شکایات کی جانچ پڑتال کے بعد 131 نادرا ملازمین کے خلاف تادیبی کاروائی جاری ہے، 39 ملازمین کو برطرف کیا گیا۔

اپنے 11 شوہر قتل کرنیوالی سیریل کلر خاتون سامنے آگئی جس نے ایران کو ہلا کر رکھ دیا

یہ بھی پڑھیں