Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اپوزیشن لیڈر کون؟ فیصلہ نہ ہو سکا

اسلام آباد ( نیوز   ڈیسک  )عمر ایوب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے فارغ ،زرتاج گل پارلیمانی لیڈر ،احمد چٹھہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نہیں رہے،پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر کا چیمبر بھی واپس لے لیا گیا،عمر ایوب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی،فنانس کمیٹی سے بھی ڈی لسٹ ،پی ٹی آئی کے 7 اراکین اسمبلی سے 15قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی ،صاحبزادہ حامد رضا کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی چیئرمین شپ ختم ،زرتاج گل قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھیں،رائے حسن نواز سے قائمہ کمیٹی ریلوے کی چیئرمین شپ واپس،ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کیلئے اپوزیشن اور سپیکر کے درمیان مشاورت کا عمل دوبارہ شروع ہوگا،پی ٹی آئی کے آزاد ارکان کو پارلیمانی لیڈراور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے دوبارہ نام دینا ہونگے،سپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کرینگے۔
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کا صوبے میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں