Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

پانچ ممالک پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے،آڈٹ رپورٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سری لنکا، بنگلادیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ پاکستان کے کروڑوں ڈالرز کے ڈیفالٹر نکلے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حکومت سری لنکا، بنگلا دیش، عراق، سوڈان اور گنی بساؤ سے 30 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز ریکور کرنے میں ناکام رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے 80 اور 90 کی دہائی میں ان ملکوں کو ایکسپورٹ کریڈٹ دیا تھا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرنسی میں قرض کی یہ رقم 86 ارب روپے سے زیادہ بنتی ہے۔

عراق کے ذمے پاکستان کے سب سے زیادہ 23 کروڑ 13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہے جبکہ سوڈان سے 4 کروڑ 66 لاکھ ڈالر وصول کرنے ہیں۔

پاکستان نے گنی بساؤ سے 36 لاکھ 53 ہزار ڈالر وصول کرنے ہیں۔ بنگلا دیش کے ذمے شوگر پلانٹ اور سیمنٹ کی مد میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ادا کرنے ہیں۔
مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف ملنےکا امکان

یہ بھی پڑھیں