اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے 14 اگست کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ورکرز کنونشن کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے مطابق 14 اگست کو جشن آزادی اور حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کی تقریبات ہونگی اور سکیورٹی مصروف عمل ہوگی، لاہور میں 14،13 اور 15 اگست تک ڈسٹرکٹ انتظامیہ و سکیورٹی ادارے مصروف ہونگے، جس کے باعث ورکرز کنونشن کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی شاہدرہ رزاق سٹیڈیم میں ورکرز کنونشن کی اجازت کی درخواست نمٹا دی اور کنونشن کی اجازت نہ دی جبکہ درخواست گزار رہنما تحریک انصاف اکمل باری کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجوداجازت نہیں دی گئی۔ آزادی جشن منانا ہمارا آئینی حق ہے۔ دوبارہ عدالت سے اجازت نامہ کیلئے رجوع کرینگے۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس کی بحریہ ٹائون کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت

