مانسہرہ (نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں اور سیلاب کی پیش گوئی کے بعد مانسہرہ اور تورغر میں اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ضلع مانسہرہ اور ضلع تورغر کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے علیٰحدہ علیٰحدہ جاری کیے گئے، اعلامیے کے مطابق مانسہرہ میں 18 اور 19 جبکہ تورغر میں صرف کل اسکول بند رہیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی جانوں کو کسی بھی خطرے سے بچانے کے لیے اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مانسہرہ اور تور غر میں کل اور پرسوں شدید بارشوں کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا، اراکین میں ہلچل


