Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

بلوچستان کے مختلف علاقوں‌میں‌4.5شدت کازلزلہ

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے شہر ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ژوب شہر اور گردونواح میں ہفتہ کے روز عصر کے وقت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

ژوب کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزیدپڑھیں:پاک بھارت معاملہ صرف ’’باہمی مسئلہ‘‘، ٹرمپ کی ثالثی کی ضرورت نہیں!بھارت امریکی صدر کی بات ماننے سے انکاری

یہ بھی پڑھیں