اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز (PIMS) میں عملے کی غفلت کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نجی ٹی وی نے ای سی جی سیکشن کی ایک فوٹیج حاصل کی ہے جس میں عملے کو ڈیوٹی کے دوران موبائل فون پر آن لائن گیمز کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ مریض علاج کے انتظار میں رلتے رہے۔
مبینہ طور پرفوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ دل کے مریضوں کے علاج کے لیے اہم ترین شعبہ ای سی جی سیکشن میں سٹاف “لڈو” جیسی گیمز کھیلنے میں مصروف ہے۔ مریضوں کی آمدورفت جاری رہی لیکن طبی عملہ مبینہ طور پر اپنے فرائض سے غافل رہا، جس سے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔
اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال پمز کی حالت زار سے پردہ اٹھ گیا
سٹاف مریضوں کے بروقت علاج کے بجائے آن لائن گیمز کھیلنے میں مصروف ، مریض رل گئے
پمز ہسپتال کے ای سی جی سیکشن کی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی
دل کے مرض کا علاج کرنے والے اسپتال میں لڈو سے اپنا دل بہلانے میں… pic.twitter.com/NAAZf5BRFY
— Public News (@PublicNews_Com) August 23, 2025
مزیدپڑھیں:سیاسی مخالفین کودیوار سے لگانے کی پالیسی ناکام،مذاکرات ہی مسائل کاواحد حل ہیں ،رئوف حسن

