لاہور(ویب ڈیسک )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی مزدور دوست پالیسی کے ثمرات،صنعتی کارکنوں کومفت فلیٹ کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ درخواستیں جمع کرانے کیلئے 8ستمبر آخری تاریخ مقرر، ضلع قصور کے صنعتی ورکرز کیلئے دو تہائی اور ضلع لاہور کے ورکرز کیلئے ایک تہائی ہاؤسنگ یونٹ کوٹہ مقرر کیے گئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی مزدور دوست پالیسی کے ثمرات سامنے آگئے۔صنعتی کارکنوں کومفت فلیٹ کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا، درخواستیں طلب کر لی گئیں۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر فلیٹ الاٹمنٹ میں انتقال کرنے والے صنعتی ورکرز کی بیوگان کے لئے 3فیصد جبکہ معذور ورکرز کا 2فیصد کوٹہ مقرر کیا گیاہے، ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی ورکرز سے فلیٹ کی الاٹمنٹ کے لئے درخواستیں طلب کر لی گئیں ۔
ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر انڈسٹریل ا سٹیٹ قصور فیزون میں الاٹمنٹ کی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا۔وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں صنعتی کارکنوں کو 750 فلیٹ مفت دئیے جائیں گے۔
مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے صنعتی ورکرز کو فلیٹ الاٹمنٹ کے لئے کارروائی کاآغازکردیاگیا ہے، ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی کارکنوں کے لئے گھر بیٹھے ویب سائٹ سے درخواست فارم حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے۔
مفت فلیٹ الاٹمنٹ کیلئے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نارتھ اورساؤتھ کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قصور کے دفتر سے بھی فارم حاصل کئے جا سکتے ہیں ، درخواستیں جمع کرانے کیلئے 8ستمبر آخری تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔
وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ضلع قصور کے صنعتی ورکرز کیلئے دو تہائی اور ضلع لاہور کے ورکرز کیلئے ایک تہائی ہاؤسنگ یونٹ کوٹہ مقررکیا گیاہے-صنعتی ورکرز ویب سائٹ www.pwwf.punjab.gov.pk اور www.labour.punjab.gov.pk پر گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ صنعتی ورکرز 049-2724261–0331-4436944پر رابطہ کرسکتے ہیں۔صنعتی کارکن پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نمبر 042-99260240پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں ۔
مزیدپڑھیں:اہم بھارتی بلے باز کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان



