Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

بھارت کا پاکستان سے دوسرا رابطہ، توی کے بعد ستلج میں پانی چھوڑنے کی اطلاع

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بھارت نے مئی میں جنگی صورت حال کے بعد پاکستان سے دوسرا باقاعدہ رابطہ کیا ہے اور دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑنے کی اطلاع دی ہے۔بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے پاکستانی حکام کو دریائے ستلج میں مزید پانی کی آمد سے آگاہ کیا گیا، اطلاع کے مطابق بھارت ہری کے پتن سے دریائےستلج میں مزید پانی چھوڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ ستلج میں سیلاب سے پہلے ہی پاکستان کے کئی شہر اور دیہات متاثر ہو رہے ہیں، ہزاروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، ہزاروںایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں جبکہ مال مویشی کے نقصانات بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ قبل ازیں مئی کی جنگ کے بعد بھارت نے گزشتہ روز پاکستان سے پہلی بار سرکاری سطح پر رابطہ کرتے ہوئے جموں کے مقام پر دریائے توی میں سیلاب کی اطلاع دی تھی۔سندھ طاس معاہدے کی روشنی میں بھارت نے جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب کی باضابطہ اطلاع پاکستان کو دی ہے، جس کے بعد حکومت پاکستان نے الرٹ بھی جاری کر دیا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارت نے اعلان کیا تھا کہ اس نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معطل کردیا ہے، مئی میں پاک-بھارت جنگ کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ تھا اور آج دوسرا رابطہ ہوا ہے جس میں توی کے بعد ستلج میں پانی چھوڑنے کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں سیمینار کا انعقاد ،یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی اور کیک بھی کاٹا گیا

یہ بھی پڑھیں