Search
Close this search box.
پیر ,27 جولائی ,2026ء

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے ایک خوشخبری سامنے آئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر یہ درخواست دی ہے، جس پر عمل درآمد کی صورت میں بجلی صارفین کو ریلیف مل سکتا ہے۔

قومی ریگولیٹری ادارے نیپرا نے سی پی پی اے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ سماعت 28 اگست کو ہوگی، جس کے بعد قیمتوں میں کمی کے حوالے سے حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔

توانائی ماہرین کے مطابق اگر نیپرا نے یہ درخواست منظور کر لی تو صارفین کے بلوں میں کمی واقع ہوگی، تاہم اس کا اطلاق سب صارفین پر یکساں نہیں ہوگا اور صنعتی و گھریلو صارفین کے لیے الگ الگ اثرات مرتب ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:عروسہ صدیقی نے 7 سال بعد خوشخبری سنا دی

یہ بھی پڑھیں