کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروسہ صدیقی ایک عرصے بعد مداحوں کے سامنے آئیں اور اپنی غیر موجودگی کی اصل وجہ بتا دی۔ اداکارہ کے مطابق ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام فرجاد رکھا گیا ہے۔ ننھے مہمان کی آمد کو ایک ماہ سے کچھ زائد ہو چکا ہے۔
عروسہ صدیقی نے ایک وی لاگ میں مداحوں کو بتایا کہ سات سال بعد دوسرے بیٹے کی پیدائش ان کے لیے ایک انوکھا تجربہ رہا۔ انہوں نے کہا: “یہ میرا دوسرا بیٹا ہے اور اس کے آنے میں سات سال کا گیپ ہے۔ میں نے 40 سال کی عمر میں اسے جنم دیا۔ اس بار میری ریکوری کچھ مشکل رہی، لیکن الحمدللہ پریگننسی زیادہ تر آسان گزری۔ میرا بیٹا سی سیکشن کے ذریعے پیدا ہوا۔”
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مشکل وقت میں ان کے سسرال والوں نے بھرپور ساتھ دیا، خصوصاً ساس اور سسر لاہور سے آ کر ان کے ساتھ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر کے ساتھ جسمانی تبدیلیاں واضح ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے ریکوری پہلے کے مقابلے میں اس بار زیادہ کٹھن محسوس ہوئی۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری بھی دی کہ اب وہ آہستہ آہستہ معمولات زندگی میں واپس آ رہی ہیں اور جلد ہی اپنی پوسٹ پریگننسی ویٹ لاس جرنی بھی شیئر کریں گی۔
مداحوں نے ننھے فرجاد کی آمد پر عروسہ صدیقی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور ان کے نئے وی لاگز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ننھے پیروں کی تصویر اور کیک پر لکھا راز ، پرینیتی چوپڑا نے ماں بننے کی تصدیق کر دی
