اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل وزیر کا 10 سال قید کی سزا پر رد عمل آگیا۔
ایکس پر جاری بیان میں زرتاج گل نے کہا “جب میرے گھر پر حملہ ہوا اور مجھے بغیر دوپٹے کے ننگے پاؤں گھسیٹ کر لے جایا گیا، اس کے باوجود ایف آئی آر الٹا میرے خلاف درج کر دی گئی۔اور اب رانا ثناءاللہ کے گھر پر حملے کے الزام میں، جسے میں نے آج تک دیکھا نہیں، 10 سال کی سزا سنا دی گئی۔”
انہوں نے کہا ” فیصل اباد کے جھوٹے کیسز میں جہاں نہ میرے خلاف کوئی گواہی ہے نہ کوئی ثبوت ۔بلکہ میں نے اپنی بے گناہی کے تمام ثبوت اور گواہ پیش کیے پھر بھی مجھےچار کیسز میں 40 سال کی سزا دی گئی۔میں بے گناہ ہوں میں نے اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا ۔میرا وکیل اللہ تعالی ہے ۔اور اللہ بہتر انصاف کرنے والا ہے۔”
واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے رانا ثناء اللہ کے ڈیرے پر حملے کا فیصلہ سنا دیا۔ کیس میں 109 ملزمان کا ٹرائل ہوا۔ 34 ملزمان بری جب کہ 75 کو سزا سنائی گئی۔ 16 کو تین سال 59 ملزمان کو دس 10 سال کی سزا سنائی گئی جس میں زرتاج گل بھی شامل ہیں
مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ

