Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی سے ایک اور بڑا استعفیٰ آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان کی ہدایت کے بعد پی ٹی آئی سے ایک اور بڑا استعفیٰ آگیا۔ ثنااللہ مستی خیل نے پی اے سی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ثنااللہ مستی خیل نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں پارٹی ارکان میٹنگ میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا اعلان چیئرمین پی اے سی جنید اکبر میٹنگ کے بعد کریں گے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے،اعلان کے بعد ثنا اللہ مستی خیل پی اے سی کمیٹی روم چھوڑ کر چلے گئے۔

صحافی کے سوال ’’کیا پی ٹی آئی کے ممبران آج پی اے سی میں شرکت نہیں کریں گے؟کے جواب میں ثنااللہ مستی خیل نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو میسج پہنچ گیا، کچھ کو نہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارت سے چھوڑے گئے پانی کے ریلے میں کرتارپور گردوارہ ڈوب گیا

یہ بھی پڑھیں