اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ای او بی آئی پنشنرز کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ جنوری 2025 میں اعلان کردہ پنشن میں اضافہ اب تمام مستحقین کو ستمبر کی ادائیگی کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ای او بی آئی کی بنیادی پنشن میں 1,500 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جو واجبات سمیت یکم ستمبر کو جاری ہونے والی اگست کی پنشن میں شامل ہوگا۔
ای او بی آئی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ستمبر کی ادائیگی میں تمام بقایاجات بھی ادا کر دیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ حکومت نے جنوری 2025 سے پنشن کی رقم 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 500 روپے کرنے کی منظوری دی تھی، جس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔
مزیدپڑھیں:لینڈکروزر یا کشتی؟ خواجہ آصف کی سیلاب میں عوامی مدد کی ویڈیو وائرل
