Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ڈکی بھائی کیس میں بڑی پیش رفت

لاہور (نیوز ڈیسک) یوٹیوبر ڈکی بھائی نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کردیا ، جس پر عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے یکم ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی بھائی نے لاہور کی عدالتِ مجسٹریٹ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا۔

درخواست ہفتے کو ان کے وکیل چوہدری عثمان علی کے ذریعے دائر کی گئی، جسے عدالت نے سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ عدالت نے پیر تک جواب طلب کرلیا۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کی، اس لیے ریمانڈ کو کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے ڈکی بھائی 17 اگست کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیے گئے تھے اور 28 اگست کو مجسٹریٹ نے ان کا جسمانی ریمانڈ یکم ستمبر تک بڑھایا تھا۔ ان پر الیکٹرانک فراڈ، اسپامنگ، اسپورفنگ اور انعامی اسکیم کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے جیسے الزامات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

مقدمہ 13 جون کو شروع کی گئی انکوائری کی بنیاد پر درج ہوا، جس میں الزام تھا کہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز غیر قانونی جوئے اور بیٹنگ ایپس کی تشہیر کر رہے ہیں۔

دوسری جانب یوٹیوبر کی اہلیہ، عروب جٹوی، کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ عدالت نے این سی سی آئی اے کو ہدایت دی کہ اس دوران ان کی گرفتاری سے گریز کیا جائے اور اگلی سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

عروب جتوئی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ تحقیقات میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:نیوزی لینڈ میں سرمایہ کاری کے خواہش مند پاکستانیوں کیلئے سنہری موقع

یہ بھی پڑھیں