Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے اعجاز چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔

پی ٹی آئی ترجمان شیخ وقاص اکرم کے مطابق تحریک انصاف سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن میں حصہ نہیں لے گی، پنجاب سے امیدوار سلمیٰ اعجاز نے سیٹ پر الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضمنی انتخابات کا عمل تسلیم نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ نو مئی کیسز میں پی ٹی آئی سینیٹ اعجاز چوہدری کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ مجرم کو نااہل قرار دیتے ہوئے سینیٹ کی نشست پر دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔
مزیدپڑھیں:بلا وجہ ہڈیاں ٹوٹنے کا اہم سبب دریافت؟ محققین کا چونکا دینے والا انکشاف

یہ بھی پڑھیں