لاہور(نیوز ڈیسک)اپنی چھت اپنا گھر پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیئےہیں۔
ایک ماہ میں 11839خاندانوں کوگھروں کی تعمیرکیلئےقرض کی فراہمی کاریکارڈقائم کر دیا،گزشتہ ایک ماہ میں 3472 نئے گھروں کی تعمیر مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا،اپنی چھت اپناگھرپروگرام کی ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی،ماہ اگست میں مجموعی طورپر20931 مستحق خاندانوں کوقرضہ جات فراہم کیےگئے،11839خاندانوں کوگھروں کی تعمیرکےلیےقرضہ جات کی فراہمی کی گئی۔
9092مستفیدخاندانوں کوگھروں کی تعمیرمکمل کرنے کیلئےدوسری قسط کااجراکیاگیا،اگست کےمہینےمیں 3472نئےگھروں کی تعمیرمکمل کر لی گئی،اگست کےمہینےمیں475.4 ملین کےقرضہ جات کی ریکوری کی گئی،پروگرام میں ابتک مجموعی طورپر73743خاندانوں کوقرضہ جات فراہم کیےگئے،ابتک87.02ارب کےقرضہ جات مستحق خاندانوں میں تقسیم کیےجاچکے ہیں،اپنی چھت اپناگھرپروگرام کےتحت مجموعی طورپر63851گھرزیرتعمیرہیں۔
صوبہ بھر میں اب تک 11655 گھروں کی تعمیر مکمل کر لی گئی،44552خاندانوں کوگھروں کی تعمیرمکمل کرنےکیلئےدوسری قسط کااجراکیاجاچکا ہے،پروگرام کے آغاز سےاب تک 1.38 ارب کےقرضہ جات کی ریکوری کی گئی۔
مزیدپڑھیں:شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک


