اسلام آباد(ویب ڈیسک ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملازمت کے لیے درخواست دینے کا عمل پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنا دیا ہے۔ اب امیدوار پاک آئی ڈی (Pak-ID) موبائل ایپ کے ذریعے چند مراحل میں گھر بیٹھے ہی نادرا کی ملازمتوں کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں۔
نادرا نے سنگل سائن آن (SSO) کی سہولت متعارف کراتے ہوئے کیریئر پورٹل تک رسائی کو انتہائی سہل اور مؤثر بنا دیا ہے۔ بس ایپ کھولیں،سنگل سائن آن ( SSO) کے ذریعے لاگ ان ہوں، اپنا کیریئر ڈیش بورڈ کھولیں اور آن لائن فارم پُر کر کے درخواست جمع کرائیں۔ اس جدید سہولت سے امیدواروں کو دفاتر کے چکر لگانے اور کاغذی کارروائی سے نجات مل گئی ہے۔
اس سہولت کا مقصد شفافیت، تیزرفتاری اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو فروغ دینا ہے۔ نادرا نے اس سسٹم کے مکمل طریقہ کار کی رہنمائی کے لیے ایک جامع ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں ہر مرحلے کو تفصیل سے سمجھایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نادرا پاکستان کا ایک کلیدی ادارہ ہے جو شہریوں کے شناختی ڈیٹا، بائیومیٹرک ریکارڈ، شناختی کارڈ اور فیملی رجسٹریشن سمیت دیگر اہم خدمات مہیا کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافے کا خدشہ، آئندہ 72 گھنٹے اہم قرار

