اسلام آباد( اوصاف نیوز)یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں حالیہ برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہو چکا ہے۔
اب کم یونٹ استعمال کرنے پر بھی بجلی کا بل بہت زیادہ آ رہا ہے۔
یہ سلسلہ مستقبل قریب میں بھی برقرار رہے گا کیونکہ بجلی کی قیمتوں میں جلد بہت زیادہ کمی آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
اب ملک میں 1 سلیب کا سسٹم نہیں بلکہ متعدد سلیبز کے تحت بجلی کا بل ادا کرنا ہوتا ہے، یعنی یونٹ جتنے زیادہ ہوں گے، فی یونٹ بل بھی اتنا زیادہ ہو جائے گا۔
بجلی کے بل میں کمی لانے کا مؤثر ترین طریقہ بہت سادہ بھی ہے۔
اپنے گھر کے کمروں کی لائٹس اس وقت بند رکھیں جب ان کی ضرورت نہ ہو۔
اس سے نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ گھر کے اندرونی درجہ حرارت میں کسی حد تک کمی بھی آئے گی۔
اس طرح کی معمولی تبدیلی روزمرہ کے معمولات میں کچھ خاص محسوس نہیں ہوتی مگر وقت کے ساتھ اس سے بلوں میں کمی آتی ہے۔
اس عادت کے ساتھ ساتھ دیگر طریقوں جیسے ڈیوائسز کے سوئچ یا چارجرز کو سوئچ سے نکالنے وغیرہ سے بھی بلوں میں کافی کمی آتی ہے۔
مزید پڑھیں:کم عمر بچوں کو انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی




