اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تھانہ شالیمار پولیس کی کارروائی ، گھریلو ملازمہ پر تشدد اور زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
واقعہ کا مقدمہ تھانہ شالیمار میں متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ کے متن میں کہا گیا کہ گولڑہ کے علاقے میں رہتی ہوں ای الیون ٹو میں کام کرتی تھی، 15دن پہلے کام چھوڑ دیا تھا 20ہزار روپے تنخواہ لینے گئی، زاہد کو کال کرکے پیسے مانگے تو اس نے انتظار کا کہا۔
زاہد کے ڈرائیور عمر نے تشدد کا نشانہ بنایا،مسلح ملزم نے پسٹل کا بٹ مارا جو میری آنکھ کے نیچے لگا۔
متاثرہ لڑکی کا مقدمہ متن میں کہنا تھا وہ مستقل رہائشی ضلع بہاولنگر کی ہے، یہاں مارکیٹ گولڑہ شریف اسلام آباد رہتی ہوں اور مختلف گھروں میں کام کاج کرتی ہوں، میڈیکل سوسائٹی میں تھرڈ فلور پر زاہد کے فلیٹ پر کچن میں کام کرتی تھی، 15 دن پہلے کام چھوڑ دیا، رات 8 بجے کے قریب ان سے اپنی تنخواہ 20000 روپے لینے آئی تھی۔
عمر حسین ولد رحمت علی جو ان کے پاس ڈرائیور ہے نے دروازہ کھولا اور مجھے کہا کہ اندر آنے کا کہا، اس کے ہاتھ میں پسٹل تھا، میرے اندر آنے کے انکار پر اُس نے لاتوں، مکوں سے مارنا شروع کر دیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔


