اسلام آباد( اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا، جنوب مشرقی سندھ کے علاقوں اورکشمیر کیلئے موسم کی صورتحال جاری کردی گئی۔
اگلے2سے 4 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا میں وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو، چراٹ ،دیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سوات ایبٹ آباد مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
سندھ میں سانگھڑ، خیرپور، عمرکوٹ، میرپور خاص تھرپارکر، مٹھی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ادھر کشمیر میں مظفرآباد باغ، کوٹلی پونچ بھمبر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
مری گلیات اور گردو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔عوام خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں:ریلیف تقسیم کے لیے این او سی لازمی قرار دینا ظلم ہے: شیخ وقاص


