اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور دھمکیاں دینےکے کیس میں ملزم کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملزم حسن زاہد 5 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
وکیل صفائی نے کہا پولیس پہلے بتائے ملزم کا 2 دن کا ریمانڈ تھا، آج 5 دن بعد ملزم کو پیش کیا گیا ہے، عدالت پہلے ریمانڈ کا آڈر دیکھ سکتی ہے۔
پولیس نے عدالت کو بتایا پچھلے آڈر میں 2 دن کے ریمانڈ کی ٹاپئنگ کی غلطی تھی جس کو فوراً ٹھیک کروا لیا گیا تھا، حسن زاہد کے وکیل کیجانب سے ملزم اور مدعائی کی ٹرانزکیشن ہسٹری عدالت میں پیش کی گئی۔
مدعیہ سامعہ حجاب کی والدین کے حوالے بیان کی ویڈیو بھی عدالت میں پیش کی گئی، وکیل نے صفائی میں کہا ملزم حسن زاہد اور مدعیہ کی منگنی ہوچکی ہے، وکیل کیجانب سے حسن زاہد اور سامعہ حجاب کی منگنی کی تصاویر عدالت میں پیش کردیا گیا۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا ملزم سے 45 ہزار روپے رقم ریکور کر لی گئی ہے، ملزم سے گاڑی، اسلحہ اور ساتھی ملزمان کو گرفتار کرنا ہے، ملزم کا مزید 8 روزہ ریمانڈ مطلوب ہے۔
وکیل نے کہا حسن زاہد نے ایک مقدمہ میں ضمانت کروائی تو جان بوجھ کر دوسرے مقدمہ میں گرفتار کیا گیا، جس وقت کا وقوعہ بنایا گیا ہے ملزم اسوقت جناح سپر میں موجود تھا۔
ملزم حسن زاہد نے سامعہ حجاب سے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو جعلی رسیدیں دی گئی، حسن زاہد کیخلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔
4.9 مزیدپڑھیں:شدت کا زلزلہ

