لاہور(ویب ڈیسک)ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے، گذشتہ 3 ہفتوں میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک ہزار 50روپے تک مہنگا ہوا، ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت2500روپےتک پہنچ گئی ۔
وفاقی ادارہ شماریات کی 5ستمبرتک کی رپورٹ میں تفصیلات سامنےآگئیں، جن کے مطابق حالیہ3 ہفتوں میں بنوں میں آٹےکا20 کلو تھیلا 1050روپے تک مہنگا ہوا، اسی مدت میں پشاور اورلاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 900روپے تک مہنگا ہوا۔ اسکے علاوہ گذشتہ3 ہفتوں میں بہاولپور میں آٹےکے20 کلوتھیلےکی قیمت866 روپے67پیسے تک بڑھی، اسی مدت میں سکھر 840 اورلاہورمیں آٹے کا 20کلوتھیلا830 روپےتک مہنگا ہوا۔
دستاویز کے مطابق ملتان میں حالیہ 3 ہفتوں میں آٹےکے20 کلوتھیلے کی قیمت 826 روپے 67پیسے تک بڑھی، گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں آٹےکے20 کلو تھیلے کی قیمت میں817 روپے تک اضافہ ہوا، گذشتہ3 ہفتوں میں اسلام آبادمیں آٹےکا 20کلوتھیلا800روپےتک مہنگا ہوا۔ اسی مدت میں راولپنڈی ،کوئٹہ 740، سرگودھا میں آٹے کا 20 کلو تھیلا733روپےتک مہنگا ہوا، اس کے علاوہ حیدر آباد 720، کراچی، فیصل آبادمیں آٹے کا 20 کلو تھیلا 700روپے تک مہنگاہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ3ہفتوں میں خضدار میں آٹےکے20 کلوتھیلےکی قیمت600روپےتک بڑھی، پشاور اوربنوں میں آٹےکا20کلو تھیلا 2500 روپے تک پہنچ گیا، اسلام آبادمیں آٹے کے20 کلوتھیلےکی قیمت 2426 روپے67پیسے تک ہوگئی۔ کراچی،حیدرآباد،راولپنڈی میں آٹےکا 20 کلو تھیلا2400 روپے تک ہوگیا، بہاولپور میں آٹےکے20 کلو تھیلے کی قیمت 2333 روپے 33 پیسے تک پہنچ گئی، کوئٹہ اور لاڑکانہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت بڑھ کر 2300 روپے تک ہوگئی۔ اس کے علاوہ ملتان 2293 روپے33 پیسے، سیالکوٹ میں آٹےکا20کلوتھیلا2267 روپے تک ہوگئی، گوجرانوالہ2267،سکھر2240،لاہورمیں آٹےکا تھیلا 2230تک ہوگیا، جبکہ فیصل آباد، سرگودھا، خضدار میں آٹے کا20 کلو تھیلا2200روپےتک پہنچ گیا۔
مزیدپڑھیں:اسکولز 10 ستمبر تک بند،طلبہ کےلیے بڑی خبر آگئی

