Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

بلاول بھٹو زرداری کی پی ٹی آئی کارکنوں کے صحافیوں پر حملے کی مذمت

ملتان (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی جانب سے صحافیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سینیئر صحافی طیب بلوچ پر پی ٹی آئی کارکنوں کا تشدد قابلِ افسوس اور ناقابلِ برداشت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کے کارکنوں کا یہ رویہ آزاد صحافت کی بنیادوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور ایسے اقدامات جمہوری اقدار کے منافی ہیں۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ آزادی صحافت ایک جمہوری معاشرے کے لیے ناگزیر ہے، اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حق اور آزادیِ اظہار کے لیے آواز بلند کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں پر تشدد کی کارروائیاں نہ صرف آزادیِ صحافت بلکہ عوام کے بنیادی حقوق پر بھی حملہ ہیں، جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
8171مزیدپڑھیں: احساس پروگرام کے فیز 3 کی ادائیگیاں ستمبر 2025 میں شروع ہوں گی

یہ بھی پڑھیں