Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم ترین پیغام جاری،بتا دیا کتنی سختیاں جھیل رہا ہوں،جا نئے تفصیلات

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کےبانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل سے قوم کے نام اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’’لا الہ الا اللہ‘‘ کے ماننے والے ہیں اور یہ کلمہ انسان کو ہر قسم کے خوف اور غلامی سے آزاد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے، کسی اور کے نہیں، اور ایمان ہی ’’حقیقی آزادی‘‘ کا ضامن ہے۔

عمران خان نے کہا کہ انہیں توڑنے کی کوشش میں مسلسل قیدِ تنہائی میں رکھا جا رہا ہے، ایک سال سے ذاتی ڈاکٹر کو معائنے کی اجازت نہیں دی گئی، کئی کئی ہفتے تک اخبارات اور ٹی وی بند کر دیے جاتے ہیں جبکہ فیملی ممبران اور وکلاء سے ملاقات روک دی جاتی ہے۔ ڈیڑھ سال سے سیاسی رفقاء سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ دباؤ بڑھانے کے لیے ان کے خاندان کے افراد کو بھی جیل میں ڈال دیا جائے تو بھی وہ نہ جھکیں گے اور نہ ہی ظلم کو قبول کریں گے۔ ’’میں اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھوں گا‘‘، عمران خان کا کہنا تھا۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خصوصی ہدایت دی کہ وہ افغانستان جائیں اور باہمی مسائل و امن و امان کے حوالے سے بات کریں تاکہ حالات مزید بگڑنے سے بچائے جا سکیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’’جب مریم نواز جاپان اور تھائی لینڈ جا سکتی ہیں تو خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ اپنے صوبے میں امن کے لیے افغانستان کیوں نہیں جا سکتا؟‘‘

عمران خان نے کہا کہ اس وقت پورا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، خاص طور پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں لوگوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ وہ یکجا ہو کر اس صورتحال کا مقابلہ کریں۔ ’’اگر میں جیل سے باہر ہوتا تو فنڈ ریزنگ اور ٹیلی تھون کرتا، لیکن اب اپنی قوم سے کہتا ہوں کہ بڑھ چڑھ کر ریلیف کے کاموں اور سیلاب متاثرین کی امداد میں حصہ لیں‘‘۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے بلوچستان میں سیاسی جلسے پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف احتجاج میں پوری تحریک انصاف کو بھرپور شرکت کرنی چاہیے۔
مزیدپڑھیں:ایمن، مجتبیٰ الگ ہوگئے

یہ بھی پڑھیں