Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ہائبرڈ نظام پاکستان کیلیے مفید، کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے، وزیر دفاع

سیالکوٹ (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام پاکستان کے لیے ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر ہائبرڈ نظام کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام پاکستان کے لیے ہے۔ ہائبرڈ نظام کی وجہ سے سول اور ملٹری تعاون کو بھی فروغ مل رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے دورے کے بعد پاک امریکا تعلقات کو فروغ ملا، تاہم کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایس سی او میں ہماری کامیابیاں سامنے آئیں۔ بھارت ہمارا دشمن ہے وہ کبھی ہمارے لیے اچھا نہیں چاہے گا۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ کالا باغ ڈیم کوئی ٹیکنیکل ایشو نہیں اور اس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ تاہم 50 سال سے اس کو سیاست کی نذر کیا ہوا ہے۔ اگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اس ڈیم کی حمایت کرتے ہیں تو یہ اچھی ابتدا ہے۔

انہوں نے سیلاب سے ہونے والی تباہی کی مستقبل میں روک تھام کے حوالے سے کہا کہ اگر آبی گزرگاہوں اور بندوں پر تعمیرات بند ہوں تو 50 فیصد مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی بحالی کیلیے وفاق اور صوبائی حکومت بھرپور امداد کرے گی۔
مزیدپڑھیں:ای چالان پنجاب: ٹریفک جرمانے کو آن لائن آسانی سے کیسے چیک کریں،جانیے؟

یہ بھی پڑھیں