Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

لوئر دیر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 جوان شہید، 10 خوارج مارے گئے

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)لوئر دیر لال قلعہ میدان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 بھارتی اسپانسرڈ خوارج مارے گئے جبکہ 7 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع لوئر دیر لال قلعہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران بھارتی اسپانسرڈ 10 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 7 بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہدا نے بہادری سے لڑتے ہوئے معصوم شہریوں کی جانیں بچائیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہدا میں نائیک عبدالجلیل، نائیک گل جان، لانس نانئیک عظمت اللہ، سپاہی عبدالملک، سپاہی محمد امجید، سپاہی محمد داؤد اور سپاہی فضل قیوم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک سے بھارتی انسپانسرڈ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے رہیں گے، شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے 12 جوان شہید جبکہ اس دوران 35 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔
مزیدپڑھیں:میانمار میں اسکولوں پر فضائی حملہ، 19 طلبہ ہلاک، 22 زخمی

یہ بھی پڑھیں