Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

چیف جسٹس پاکستان کے سیکیورٹی پروٹوکول میں کمی، گاڑیوں کی تعداد 8 سے گھٹا کر 2 کردی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے سیکیورٹی پروٹوکول میں نمایاں کمی کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے سیکیورٹی پروٹوکول کی مد میں ملنے 8 گاڑیوں کی تعداد کو کم کرکے 2 کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سیکیورٹی پروٹوکول میں کمی عوام کے وسائل کے مؤثر اور معقول استعمال کے لیے کی گئی۔

پروٹوکول میں کمی سے سیکیورٹی پر مامور اہلکار دیگر فرائض کی انجام دہی کے لیے دستیاب ہوں گے، دیگر حاضر سروس ججز کے سیکیورٹی پروٹوکول کو بھی رولز سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی کو بھی رولز سے ہم آہنگ کیا گیا ہے، وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ کو سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد میں کمی کیلئے سرکولر جاری کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:ایشیا کپ کی تاریخ میں اب تک پاکستان، بھارت میں کون سب سے آگے؟ کس کا پلڑا بھاری؟

یہ بھی پڑھیں