علی پور(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی مریم نواز کی بچوں کے ساتھ بیٹ بال کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور پہنچ گئیں ۔انہوں نے سیلاب سے متاثر علی پورشہر کا دورہ کیا۔
مریم نواز گورنمنٹ ہائی سکول علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں۔انہوں نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم کے چیک پیش کئے ۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سیلاب متاثرین سے بات چیت، گھل مل گئیں ۔انہوں نے سیلاب متاثرہ خواتین کو دلاسہ دیا اور نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیگ سے خود سالن ڈال کر سیلاب متاثرین کو پیش کیا ۔وہ خود جاکر ہر خاتون اور بچوں کو کھانا پیش کرتی رہیں ۔مریم نواز نے سیلاب متاثرہ خواتین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، ننھی بچیاں وزیراعلی سے لپٹ گئیں اور پیار کیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فلڈ ریلیف کیمپ میں کمسن بچی کی خواہش پر کرکٹ کھیلی۔انہوں نے بال کرائی اور ہٹ کرنے پر بچی کو داد دی۔
Chief Minister Punjab Maryam Nawaz played cricket with children at flo*d relief camp in Alipur.#AzaadDigital #AzaadEnglish pic.twitter.com/Bu8pzLA4Np
— Azaad English (@azaad_english) September 15, 2025
مریم نواز نے فلڈر یلیف کیمپ کے عارضی کلاس روم میں میں بچوں سے ہلکے پھلکے انداز گپ شپ کی ۔انہوں نے بچوں سے پڑھائی کے بارے میں پوچھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین سے فلڈ ریلیف کیمپ میں میسر سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے سیلاب متاثرین خاندانوں کو تحائف بھی پیش کئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امدادی سرگرمیوں میں معاونت پر پاک نیوی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ان کو ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے ضلع مظفر گڑھ کے 147 موضع،3 لاکھ 94ہزار سے زائد آبادی متاثر ہوئی۔ سیلاب سے زیادہ متاثرہونے والی تحصیل علی پور کے 26 موضع زیر آب آئے۔ سیلاب متاثرین کے لئے 37 فلڈ ریلیف کیمپ اور 8 ٹینٹ سٹی قائم کیے گئے ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو کھانا، میڈیسن اور دیگرسہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:انٹرنیٹ بارے بڑی خبر سامنےآ گئی


