Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

خدیجہ شاہ نے سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ نے سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ نے وکیل سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کے ذریعے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ کو سیاسی بنیاد پر مقدمے میں ملوث کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل ٹرائل کیا، مقدمے میں 51 ملزم نامزد کیے گئے۔ 21 ملزمان کو بری کردیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ 12 ملزمان کو پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا گیا، خدیجہ شاہ سمیت 18 ملزمان کو سزائیں سنادی گئیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اے ٹی سی کا 9 ستمبر کو سزا دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

علاوہ ازیں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمی ٰخان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔دیگر ملزموں کی ضمانت درخواستوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔
مزیدپڑھیں:ہوٹل میں قیام کے دوران ان دیکھی قوت میرے بال کھینچتی رہی، مدیحہ نقوی

یہ بھی پڑھیں