Search
Close this search box.
جمعه ,17 جولائی ,2026ء

پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت علاج بند کرنے کا عندیہ

پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ہیلتھ کارڈ پروگرام کے تحت علاج بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ہیلتھ کارڈ کے علاج کے حوالے سے اسٹیٹ لائف انشورنس کو خط ارسال کیا ہے جس کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کی عدم ادائیگی پر یکم اکتوبر سے ہیلتھ کارڈ پر علاج نہیں کیا جائے گا۔

پی آئی سی کے مطابق اسٹیٹ لائف انشورنس کے واجبات ڈیڑھ ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں، بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث ہسپتال کو ادویات اور سامان کی فراہمی متاثر ہوئی، جبکہ اسٹیٹ لائف انشورنس نے نئے معاہدے پر بھی غور نہیں کیا۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے اسٹیٹ لائف انشورنس کو بقایا جات کی مد میں 12 ارب روپے جاری نہیں کئے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات کے باعث صوبائی حکومت کو ہیلتھ کارڈ میں مشکلات کا سامنا ہے، کوشش ہے کہ ہیلتھ کارڈ کی مد میں تمام ادائیگیاں کی جائیں۔
مزیدپڑھیں:مفتی قوی بھی میدان میں کود پڑے؛ کرکٹ ٹیم کو جیت کیلیے دلچسپ نسخہ بتادیا

یہ بھی پڑھیں